ڈاکٹر احمدی نژاد نے ایران کے تمام صوبوں کے گورنروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا جو لوگ یہ سمجھ رہے تھے کہ ملت ایران کا اقتدار و حوصلہ کمزورہوچکا ہے وہ آج اس نتیجے پرپہنچ چکے ہيں کہ ملت ایران کا عزم وحوصلہ اوران کا اقتدار وشجاعت گذشتہ برسوں کے مقابلےميں کہيں زیادہ ہے ۔انھوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ دنیا ایرانی قوم کی عظمت کے سامنے مبہوت ہوکررہ گئی ہے ایران میں پائے جانےوالے اتحاد کوبے مثال قراردیا اورکہاکہ آج ہمارےملک میں جواتحاد ویکجہتی حکمفرماہے وہ گذشتہ برسوں کے مقابلےمیں بہت ہی مستحکم ہے ۔اسلامی جمہوریہ ایران نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ آج ایران انسانی اوراچھی ثقافت کا ایک سپرپاورملک ہے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی شخص اسلامی جمہوریہ ایران کی توانائیوں کواستکباری طاقتوں کی پالیسیوں کے حق میں استعمال کرسکتا ۔
...........................
/110